بلوچنی:تحریک لبیک پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

بلوچنی(نمائندہ دنیا)تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام 77ر۔ب میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی،شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 77رب لوہکے میں تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام رانا فیضان سلیم کی زیر قیادت فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا آغاز مرکزی مسجد رحمۃ اللعالمین سے ہوا اور اختتام اڈہ سٹاپ کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر ہو ا۔ ریلی میں علماء، طالب علموں، نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں و تما م مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں حافظ عرفان عظیم، رانا فیضان سلیم، حافظ افضال گجر، حافظ رمضان ملک، محمد احمد فانی و دیگر نے کہا کہ فلسطین غزہ میں اسرائیل نے ظلم و ستم کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے ، مجاہدین غزہ نے حریت کی جو جنگ لڑی وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ہزاروں بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نشل کشی، غزہ کی تباہی ، سفاکیت و بربریت کی بدترین مثال ہے اور بدقسمتی سے امت مسلمہ اپنے مظلوم و مجبور بھائیوں کی مدد کرنے سے قاصر ہے ،57مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ مل کر اقوام متحدہ پر پریشر ڈال کر غزہ کے مسلمانوں کو اسرائیل کے ظلم وستم سے محفوظ کرائے ۔