گندم پیداواری مقابلے :زرعی افسروں کا دورہ احمد پور سیال

گندم پیداواری مقابلے :زرعی افسروں کا دورہ احمد پور سیال

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جھنگ کے زیر اہتمام کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گندم کے پیداواری مقابلے ،ضلع جھنگ کے 10ٹاپ ٹین کاشتکاروں کے مابین گندم کا پیداواری مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت احمد پور سیال ڈاکٹر غلام مصطفی کی زرعی مشاورت اور معاونت سے تحصیل احمد پور سیال کے کاشتکار محمد صدیق میو بھی گندم کے پیداواری مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جھنگ ڈاکٹر خالد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جھنگ ملک محمد اسماعیل نے احمد پور سیال کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں محمد صدیق میو کے گندم کے کھیتوں کی پیمائش اور تین سو مربع فٹ کے گندم کے دو پلاٹس کی درانتی سے کٹائی کروائی ۔ ڈاکٹر غلام مصطفی نے ضلعی افسران کو تحصیل احمد پور سیال میں گندم کی زیادہ سے زیادہ اور بہتر پیداوار کی کاشت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ کاشتکاروں کے مابین گندم کے پیداواری مقابلے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحسن اقدام ہے جس کا کاشتکاروں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں