کمالیہ :نجی تعلیمی اداروں کی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں

کمالیہ :نجی تعلیمی اداروں کی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) کمالیہ میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں ،ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے معروف نجی سکول کے پرنسپل کی زیر قیادت کمسن طلباء و طالبات نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ‘‘اسرائیل مردہ باد’’ریلی نکالی جس میں سکول کے طلبا و طالبات، اساتذہ، والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔طلباء اور اساتذہ نے مختصر تقاریر میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو انصاف دلوانے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ دریں اثناء ایک اور نجی سکول کے پرنسپل محمد اویس پنی کی زیر قیادت سٹاف اور طلبہ کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پر کمسن طلبہ نے اسرائیل کیخلاف نعرے بھی لگائے جبکہ پرنسپل محمد اویس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معصوم اور نہتے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے انہیں سوچ کر ہی دل خون کے آنسو روتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں