کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ و چیکنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔۔۔
جس نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کارپٹ و پی سی سی روڈ زواقع جامعہ مسجد سراجیہ رضویہ، قائد اعظم مارکیٹ، شمس آباد، ماڈل کالونی، ملک پور، مراد آباد، رسول نگر، مظفر کالونی وغیرہ کی مرمت، بہتری و بحالی کے معیار کوموقع پر بمطابق منظور شدہ تکنیکی تخمینہ چیک کر کے رپورٹ کمشنرکو پیش کر دی ۔بعدازاں کنٹریکٹر ندیم شاہد، اشرف ٹریڈرز، ہائر رووفر، معظم شاہد، محمد نوازوغیرہ کو مبلغ 21.67ملین روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔ کمشنر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ٹھیکیداروں کو ان کے کاموں کی بروقت ادائیگی احسن اقدام ہے جس سے جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئیگی اور عوام اس سے مستفید ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے والے تمام سٹیک ہولڈرز کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار متاثر نہ ہو اور عوام کو جلد ریلیف مل سکے ۔