غیر ضروری ریفرل کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت :عمران نذیر

غیر ضروری ریفرل کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت :عمران نذیر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیکرٹری سپیشلائزڈ عظمت رسول، سیدہ زہرہ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی آن لائن شرکت کی۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔ محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں 24 گھنٹے میڈیکل سٹاف کی دستیابی کے لئے کوشاں ہے ۔غیر ضروری ریفرل کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریسکیو 1122 اور مختلف ایمبولینس سروسز کے ساتھ مربوط روابط سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں فٹ فال کم کیا جا سکتا ہے ۔ہسپتالوں میں ایچ آر کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ہیلتھ کئیر سسٹم میں فارمل ریفرل میکنزم قائم کرکے شہریوں کو ان کے علاقے میں صحت کی سہولیات تک رسائی ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔ پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں