حکومتی ایک سالہ کارکردگی سے عوام مطمئن :فقیرحسین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ۔۔۔
مرکز اورپنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں ، پی ٹی آئی ایک طرف سوشل میڈیاکے ذریعے ریاست کے خلاف کردار ادا کررہی ہے اور دوسری طرف اپنے بانی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑ رہی ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پونے چارسالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی کاملک اورعوام کے لیے کوئی کارنامہ نہیں جسے سراہاجاسکے ،عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں متحرک ہوکرہرسطح پرجوعملی اقدامات کئے ہیں ان کے نتیجے میں آج ملک اورعوام مشکلات سے نکل چکے ، سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بلوں کاتھا جسے وسیع پیمانے پر حل کردیا گیا،اب غریب عوام اور صنعت کار خوشحال ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد نواز شریف کی پالیسی کے مطابق اپنے حلقہ میں تعمیر وترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کرداراداکررہے ہیں۔