چناب نگر :دیہی مراکزصحت میں سہولیات کا فقدان،شہری پریشان

چناب نگر :دیہی مراکزصحت میں سہولیات کا فقدان،شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر کے قریبی دیہی مراکزصحت میں سہولیات کا فقدان ، مریض پرائیویٹ و مہنگا علاج کروانے پر مجبور،غریب عوام سراپا احتجاج۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق چناب نگر و قرب و جوار کے بیشتر دیہی مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان ہے ، وہاں ایکسرے ، ادویات اورنہ ہی مستقل ڈاکٹرتعینات ہیں جس کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں، ڈاکٹر مریضوں کو اپنے پرائیویٹ کلینکس پرآنے کا مشورہ د یتے ہیں ، لاکھوں کی تعدادپرمشتمل آبادی کے واحد سہارے ان دیہی مراکزصحت میں عوام کیلئے طبی سہولیات ناپید ہیں، عوام مہنگی ترین ادویات میڈیکل سٹورزسے خریدنے پر مجبور ہیں ،ایکسرے مشین موجودہے مگرآپریٹرنہ ہونے سے کئی ماہ سے ایکسرے روم بند پڑا ہے ان وجوہات پر مریضوں کوعلاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں کارخ کرناپڑتاہے جس سے عوام بہت پریشان ہیں۔سروے کے دوران عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریبوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے ان دیہی مراکز صحت میں بنیا دی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں