چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،5من مضر صحت گوشت برآمد

چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،5من مضر صحت گوشت برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیم نے لالیاں کے نواح میں چھاپہ مار کر 5من سے زائد بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کرادیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ خفیہ طور پر ذبح کئے گئے جانور کا گوشت مختلف ہوٹلز پر سپلائی کیا جانا تھا تاہم ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 200 کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر پہ تلف کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معمول کے مطابق شہر بھر میں 119 فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور متعدد کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ اس دوران 19 فوڈ بزنسز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، زائد المیعاد مصنوعات کی موجودگی اور خوراک کے ناقص معیار کی وجہ سے 1 لاکھ 17 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ30 لٹر ملاوٹی دودھ، 3 کلو سے زائد ایکسپائر اشیاء بھی تلف کرادی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں