سندھ حکومت نے شہر تباہ و برباد کردیا ،ایم کیوایم

سندھ حکومت نے شہر تباہ و برباد کردیا ،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گزشتہ شب اسٹیل ٹاؤن کے علاقہ موسیٰ کالونی کے رہائشی فرحان سہراب نامی نوجوان کے ڈمپر سے کچل جانے پر گہرے دکھ اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے فرحان سہراب شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ ایم کیو ایم اس شہر میں ڈمپر کی زد میں آکر جان بحق ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم تمام ورثا کے ساتھ کھڑے ہوکر اس ڈمپر مافیا کیخلاف آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے یہاں پر قانون نام کی کوئی شہ نظر نہیں آتی جب کسی ڈمپر مافیا کیخلاف آواز بلند کرو تو سندھ حکومت کے کارندے ڈمپر مافیا کیساتھ کھڑے ہوکر شہریوں کو اٹھانے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے لیکر اب تک اس شہر کے کئی سو نوجوانوں کو ڈمپرز نے کچل دیا ہے اور سیکڑوں کو اسنیچنگ کرتے ہوئے قتل کردیا ہے ۔ لیکن حاکم وقت کسی ایک کے گھر بھی تعزیت کیلئے نہیں پہنچا اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو قتل کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ۔دریں اثناء فرحان سہراب شہید کی نماز جنازہ موسیٰ کالونی میں ادا کی گئی جس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی لیڈر افتخار عالم اور ایم کیو ایم لیاقت آباد ٹاؤن انچارج یاسین و اراکین ٹاؤن کمیٹی، یوسی انچارج و اراکین یوسی کمیٹی اور کارکنان و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید فرحان سہراب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں