چناب نگر:پولیس نے کمسن بچے کے قتل کا سراغ لگا لیا

چناب نگر:پولیس نے کمسن بچے کے قتل کا سراغ لگا لیا

چناب نگر(نامہ نگار )تھانہ چناب نگر پولیس نے کمسن بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،ہمسائی نے موت کے گھاٹ اتارا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشہ ماہ قتل ہونیوالے 5سالہ محمد حسیب کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈی ایس پی سرکل غضنفر علی نے اس حوالے سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26مارچ 2025 کوپانچ سالہ محمد حسیب لاپتہ ہوا تو تھانہ چناب نگر نے مقدمہ درج کر لیا بعدازاں معصوم محمد حسیب کی گھر کے قریب واقع پلاٹ سے لاش مل گئی۔ ڈی پی او نے ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تو ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر شبیر قمر، سب انسپکٹر محمد اسلم، اے ایس آئی نصراﷲو دیگر اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ مہرینہ کنول کو گرفتار کر لیا جس نے سابقہ رنجش پر کمسن حسیب کو قتل کیا اور چھت سے نیچے پھینک دیا ، ڈی پی او عبداﷲاحمد نے پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں