صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا:رانا اظہر وقار

صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے  کی کوشش کروں گا:رانا اظہر وقار

بلوچنی (نمائندہ دنیا )نو منتخب چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی فیڈ مک رانا اظہر وقار نے کہا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا ،تمام مسائل کے حل کے لیے صنعت کاروں کو اعتماد میں لوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نو منتخب چیئرمین فیڈمک نے مزید کہا کہ میرا انتخاب دوستوں کے بھرپور اعتماد اور حمایت کا نتیجہ ہے ، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں