چنیوٹ :فوڈ حکام ایکسپائرڈ مصنوعات کی روک تھام کیلئے سرگرم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپوٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ایکسپائرڈ مصنوعات کی روک تھام کیلئے سرگرم ہیں۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا اور دوران معائنہ بھاری مقدار میں ڈسپلے سے زائد المیعاد چائے اور مصالحہ جات برآمد کئے گئے ۔علاوہ ازیں20 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور 65000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی اور دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 36ہزارروپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 40 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کرا دیا ۔سویٹس اینڈ بیکرز میٹ شاپس کی بھی انسپکشنز معمول کے مطابق جاری ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر 31ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مصروف عمل ہیں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا خوف و خطر جاری رہیں گی۔