مخصوص ٹرالیوں کے علاوہ جا بجا کوڑا پھینکنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹیرٹری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ونگ ریگولشنز 2023 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔ مخصوص ٹرالیوں کے علاوہ جا بجا کوڑا پھینکنے پر سخت کا رروا ئی کا کی جائیگی، اسلام آباد کے تمام رہائشیوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز، پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ اور کچرا مختص کچرا دانوں میں ہی ڈالیں، شہریوں کیلئے ہیلپ لائن نمبرز 1334 اور 9213908 سمیت واٹس ایپ نمبر 5001213-0335 بھی جاری کردئیے گئے ہیں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔