پنجاب آرٹس کونسل میں کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریبات

 پنجاب آرٹس کونسل میں کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریبات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس میں کلچر ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی پارلیمانی سیکر ٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان تھیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکورو دیگر بھی موجود تھے ۔آرٹس کونسل آمد پر مہمان خصوصی کو پنجاب کی چادر پہنائی گئی جبکہ افسران نے پنجاب کی راویتی پگ پہن رکھی تھی۔ شازیہ رضوان نے کہا پنجاب ثقافتی دیہاڑ نہ صرف ہماری تہذیب و ثقافت کی نمائندگی ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی جڑوں سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے ۔ آرٹس کونسل کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں لوک موسیقی، مصوری مقابلے ،میوزیکل پروگرام اور علاقائی رقص شامل تھے ۔ مصوری کے مقابلہ میں روبینہ خالد،شانزے نورین اور حنازمان نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں 10ہزار،7ہزار اور 5ہزار کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں