نجی ہا ؤسنگ سوسائٹیاں سکیورٹی نظام بہتر بنائیں ، کمشنر راولپنڈی

 نجی ہا ؤسنگ سوسائٹیاں سکیورٹی نظام بہتر بنائیں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن ابوالعامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں 59 ہاؤسنگ سکیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا نجی ہا ؤسنگ سوسائٹیوں میں سکیورٹی نظام کو بہتر بنا یا جا ئے ، اس بات کو یقینی بنایاجا ئے کوئی بھی غیر ملکی ، مجرم یا دہشتگرد ان معاشروں میں سکیورٹی ٹیموں کا حصہ نہ بنے ۔ عملدرآمد میں ناکامی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہا ؤسنگ سوسائٹیوں کے نمائندوں نے اجلاس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سکیورٹی گارڈز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سکیمیں آج شام تک اپنے سکیورٹی انتظامات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں