دنیابھرمیں 2ارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہر:عالمی بینک

دنیابھرمیں 2ارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہر:عالمی بینک

اسلام آباد (اے پی پی)عالمی بینک نے کہاہے کہ دنیابھرمیں دوارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہرہیں۔ سماجی تحفظ کے بارے میں عالمی بینک کی سالانہ رپورٹ برائے 2025میں کہا گیا کہ اگرچہ گزشتہ دہائی میں ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک میں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سماجی تحفظ کے نظام کو وسعت ملی ہے تاہم تاہم دنیا بھر میں اب بھی 2 ارب افراد ایسے ہیں جنہیں یا تو کسی بھی قسم کا سماجی تحفظ حاصل نہیں یا ان کیلئے جو سہولیات موجود ہیں وہ ناکافی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ہر تین میں سے ایک شخص ایسے گھرانے میں رہتا ہے جو سماجی تحفظ کے کسی نظام سے مستفید ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود 1.6 ارب افراد مکمل طور پر اس طرح کے کسی پروگرام یا نظام سے باہر ہیں،40 کروڑ افراد کو ملنے والی امداد اس قدر قلیل ہے کہ وہ غربت یا کسی ہنگامی صورتحال سے نکلنے میں مدد نہیں دے سکتی۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ کم آمدنی والے ممالک میں سماجی تحفظ کا دائرہ کارصرف 25 فیصد آبادی تک محدود ہے ۔ سماجی تحفظ کے پروگراموں میں خواتین کو اگرچہ زیادہ تعداد میں شامل کیا گیا ہے لیکن انہیں مردوں کے مقابلے میں اوسطاً کم امداد ملتی ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو انتہائی غریب افراد کو مکمل کوریج حاصل کرنے میں مزید 18 سال لگ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں