چیئرمین او جی ڈی سی ایل کا کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ ،ایم ڈی سے ملاقات

 چیئرمین او جی ڈی سی ایل کا کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ ،ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین ظفر مسعود نے پیر کے روز کمپنی کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوںنے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او احمد حیات لک اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیم سے ملاقات کی اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025(پی ایم آئی ایف 25) کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیئرمین ظفر مسعود نے عالمی معیار کے اس ایونٹ کے انعقاد پر او جی ڈی سی ایل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ چیئرمین نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ایم آئی ایف 25 سے حاصل ہونے والی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے فورم کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں