وزیر پٹرولیم کا سوئی ناردرن ہیڈ آفس کا دورہ، جامع بریفنگ

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جاری بیان کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے کمپنی کے معاملات پر جامع بریفنگ دی۔۔۔
وفاقی وزیر نے کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ ایس این جی پی ایل اور پٹرولیم سیکٹر کے اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا عوام کو گیس کی فراہمی مؤثر بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ گیس سپلائی چین میں بہتری اور ترسیلی نظام کی خامیاں دور کرنے کیلئے سسٹم میں جدت پر زور دیا۔ سپلائی چین کے درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مختلف حکمت عملیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ پٹرولیم ڈویژن نے اہم مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔