اوپن یونیورسٹی میں معدومیت کا شکار زبانوں کے حوالے سے ورکشاپ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان میں معدومیت کی شکار زبانوں کو دستاویزی شکل میں لانے کے حوالے سے ایک ہفتے پر مشتمل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرسید محمد عامر شاہ مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر بہت سی ایسی زبانیں ہیں جو معدومیت کا شکار ہیں، ان کو دستاویزی شکل میں ڈھال کران کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔فخرالدین اخونزادہ نے کہا زبانوں کو محفوظ بنانا بہت ضروری ہے ،ورکشاپ کے ریسورس پرسن سٹاک ہوم یونیورسٹی، سویڈن کے پروفیسر ہینرک لیلگرن ہیں ۔