حسن ابدال میں مخالفین کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ، 3زخمی

 حسن ابدال میں مخالفین کی  فائرنگ ، ایک شخص قتل ، 3زخمی

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور تین کو شدید زخمی کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عمر شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ میرے چچا اورنگزیب اور ہاشم خان کے درمیان رنجش چل رہی تھی ،گزشتہ شام میرے والد چن زیب گلی میں موجود تھے کہ ہاشم، مصطفی ، عابد، بابر وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرے والد چن زیب ،نوید ، زاہد اور میں شدید زخمی ہو کر نیچے گر گئے ، موقع پر موجود افراد ہمیں ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں میر ے والددم توڑ گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں