آئیسکو کے نادہندہ اداروں کو واجبات ادائیگی کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ اداروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے جن کے ذمہ مجموعی 22 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ کے واجبات ہیں۔
سی ای او آئیسکو نعیم جان نے تمام آپریشن سرکل انچارجز کو ہدایت کی کہ ان اداروں سے واجبات کی وصولی یقینی بنائیں۔ آئیسکو کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ڈیفنس، سی ڈی اے، سی ڈی اے (پاک سیکرٹریٹ)، (کیبنٹ سیکرٹریٹ)، (پی ایم سیکرٹریٹ)، (چیئرمین سینیٹ)، کینٹ بورڈ چکلالہ اور راولپنڈی، واسا اور دیگر ادارے نادہندگان میں شامل ہیں۔