سمارٹ پی ای سی اقدامات کا افتتاح

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان انجینئرنگ کونسل کی 51 ویں گورننگ باڈی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ڈیجیٹل ڈرائیو ٹووارڈز سمارٹ پی ای سی کے تحت متعدد انقلابی اقدامات کا افتتاح کیا۔۔۔
جن میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل نقشہ، پی ای سی لائیو موبائل ایپ، برین گین پورٹل، ڈیجیٹل پی ای سی کارڈ اور ویب سائٹ کی ری ویمپنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے وفاقی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر، پی ای سی مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین، رجسٹرار پی ای سی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔