راولپنڈی :شہری 2 گاڑیوں، 12 موٹر سائیکلز، لاکھوں روپے سے محروم

راولپنڈی(خبر نگار)مختلف علاقوں میں شہریوں کو 2 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
نیو ٹاؤن میں وقاص اورروات میں صبا کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، ویسٹریج میں وسیم اکرم سے ڈاکو 2موبائل فون، 7000روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔سول لائن کے علاقہ میں عمران شاہ سے ڈا کوؤں نے ایک لاکھ روپے چھین لئے ۔چکلالہ میں حمزہ قریشی اور حسنین سے رحیم آباد پل کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈا کوؤں نے 4 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز چھین لئے ۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے۔