کشمیرسپریم لیگ، سردار گروپ کے درمیان یادداشت پر دستخط

 کشمیرسپریم لیگ، سردار گروپ کے درمیان یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کشمیر سپریم لیگ 2025کی باقاعدہ ری لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شاہد آفریدی نے کشمیر سپریم لیگ کا حصہ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا جبکہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ لیگ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید ہے۔ سردار عمر تنویر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے اور نوجوانوں میں اعتماد بڑھے گا۔ اس موقع پر کشمیر اور غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ کشمیر سپریم لیگ میں اس بار گلگت کے نوجوانوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ، سردار تنویر الیاس نے کہاآ زاد کشمیر کی شناخت کو کے ایس ایل کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر فروغ دینگے ،تقریب کے اختتام پر کشمیرسپریم لیگ اور سردار گروپ آف کمپنیز کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں