پیرمحل:اسسٹنٹ کمشنر کی ریونیوافسران کے ساتھ میٹنگ

پیرمحل:اسسٹنٹ کمشنر کی ریونیوافسران کے ساتھ میٹنگ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی زیر صدارت ریونیوافسران کے ساتھ ریکوری میٹنگ ،سوفیصد ریکوری کی ہدایت۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی زیر صدارت گزشتہ روز ریکوری میٹنگ کی گئی جس میں رائے یٰسین تحصیلدار،محمد اشرف نائب تحصیلدار، غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ،گرداوران سمیت حلقہ پٹواریاں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ریونیوافسران کو تحصیل بھر کے حلقہ جات پٹواری سے سو فیصد آبیانہ، مالیانہ اور دیگر واجبات سرکار وصول کرکے خزانہ میں جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر آفس پیر محل میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنرنے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملہ موجود تھا۔علاوہ ازیں ذوالفقار صابر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے سلسلہ میں بھی اجلاس منعقد ہو ا جس میں مستحق افراد کی درخواستوں بارے مشاورت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں