بجلی سستی کرنے کا حکومتی اعلان قابل ستائش ہے :افتخار بلوچ

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)جھنگ حلقہ 130کے صدرافتخار خان بلوچ نے حکومت کی طرف سے بجلی سستی کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سردار اویس احمد لغاری نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا،یہ اقدام قابل ستائش ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی طرف سے شہباز شریف اور سردار اویس احمد خان لغاری کے مشکور ہیں ۔