ترقی کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی کی طرف آنا ہو گا:ناصر محمود

ترقی کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی کی طرف آنا ہو گا:ناصر محمود

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگا ر )ناصر محمود پولیس ایڈوائزر بیلجیئم ، جنرل کونسلر برسلز نے عد ن اکیڈمی جی ٹی روڈ گجرات کا دورہ کیا اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کورس کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انہیں نقد انعامات بھی دیئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اعجاز وڑائچ، ڈائریکٹر ابرار احمد نے ناصر محمود کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ،ہمیں آگے بڑھنے کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو آئی ٹی کی طرف آنا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے مگر اعلیٰ تعلیم کے حصول پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے ۔ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اس لئے ہم دنیا میں اچھی نظر سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے اقدامات کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں