لدھیوالہ وڑائچ :2دن میں ڈکیتی،چوری کی15وارداتیں

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )دو دن میں ڈکیتی اور چوری کی15وارداتیں شہری موٹر سائیکلوں، موبائل فون لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔
تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر قاضی کوٹ کے قریب3موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راہگیر لقمان کو روک کر موبائل فون اور ڈیڑ ھ لاکھ روپے لوٹ لیے ۔ مغل چک کے قریب تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار ریاض سے موبائل فون اور 25 ہزار روپے لوٹ لئے ۔ مدوخلیل کے قریب ڈاکوؤں نے اویس علی سے موٹر سائیکل اور 15ہزار روپے چھین لئے ۔ قاضی کوٹ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ابو ہریرہ سے موبائل فون اور 21 ہزار روپے چھین لیے ،بکھڑیوالی کے رہائشی علی رضا سے تین ڈاکوؤں نے موبائل فون اور دس ہزار روپے چھین لیے ، تھانہ لدھیوالہ ہی کے علاقے کوٹ منڈ میں ایک ڈاکو نے حمزہ کو پسٹل دکھا کر 8ہزار روپے لوٹ لیے ، مدوخلیل کے رہائشی حاجی اکبر کے گھر کے تالے توڑ کر چور ایل ای ڈی اور دو لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ، گورنمنٹ ہائی سکول بکھڑیوالی کی دیوار پھلانگ کر چور کمرے میں رکھی الماری سے 3 سلینگ فین چوری کر کے لے گئے ،بکھڑیوالی کے رہائشی خالد محمود کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھانہ لدھیوالہ ہی کے علاقے کوٹ شیرا سے چور سلطان علی کی موبائل شاپ کا دورازہ کھول کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کمپیوٹر اور 25 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔لدھیوالہ میں حسنین سٹی کے قریب کھانا کھانے آئے ساجد کی موٹر سائیکل ہوٹل کے باہر سے چوری ہو گئی ،حافظ آباد روڈ پرہردوپور سٹاپ پر کھڑے بابر سے موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر لے گیا جبکہ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق گلہ دربار والارشتے دار کو ملنے آئے محسن اقبال کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔