سیالکوٹ:جعلی اشٹام پیپر عدالت میں پیش کرنے پر کارروائی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر)دکانوں کے جعلی اشٹام پیپر بنا کر عدالت میں استعمال کرنے والے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سبز پیر کے علاقہ چوبارہ میں پولیس نے نادیہ بی بی کی رپورٹ پر دکانوں کے جعلی اشٹام پیپر بنا کر عدالت میں استعمال کرنے کے الزام میں ملک طارق، وارث ، امانت اور بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔