سیالکوٹ:غیر معیاری ایندھن ‘آ ئل کی فروخت ،گاڑیاں کٹھارا

سیالکوٹ:غیر معیاری ایندھن ‘آ ئل کی فروخت ،گاڑیاں کٹھارا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ، پیمانوں میں کمی معمول بن گئی۔۔

 ناقص تیل کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں کھٹاراہونے لگیں، انتظامیہ، سول ڈیفنس کا عملہ خاموش تماشائی بن گیا، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردونواح میں پمپ مالکان نے پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ اور پیمانوں میں کمی کو معمول بنالیا ہے ۔ ملاوٹ شدہ ناقص پٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے ٹریکٹر ز ،بسوں اور ویگینوں ،کاروں اور موٹرسائیکلوں کے انجن ناکارہ ہونے لگے اور گاڑیاں کھٹارہ ہورہی ہیں۔ گاڑیاں سے نکلنے والے دھوئیں سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے ۔ مالکا ن کو لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ اور سول ڈیفنس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں