نوشہرہ ورکاں:کسانوں کا احتجاج ، گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں:کسانوں کا  احتجاج ، گندم کی قیمت 4 ہزار  روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) کسانوں کی احتجاجی ریلی، گندم کی امدادی قیمت4ہزار اور سرکاری خریداری شروع کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے زیر انتظام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کی قیادت صدر حافظ مدثر اقبال نے کی ریلی شرقی غلہ منڈی سے شروع ہو کر تحصیل آ فس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ جنرل سیکرٹری اعظم ہنجرا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کا معاشی قتل عام بند کرے گندم کی امدادی قیمت چار ہزار مقرر کی جائے اور کسانوں سے گندم کے آخری دانہ تک خریداری کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں