ڈسکہ:ایم سی عملہ تھڑوں پر تجاوزات ختم نہ کرا سکا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے میونسپل آفیسر ریگولیشن تھڑوں پر قائم تجاوزات کاخاتمہ کروانے میں ناکام ،گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ کی طالبات تجاوزات کی وجہ سے گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور۔۔۔۔
سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے مکینوں نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے میونسپل آفیسر ریگولیشن (ایم او آر) کو شکایت درج کروائی کہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرواقع مسجدغوثیہ کے آگے د کانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے تھڑوں پر سامان رکھاہوا ہے ان تھڑوں پر سامان ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ کی طالبات وہاں پر کھڑے ہوئے گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور ہیں اور متعدد طالبات گندے پانی سے گزرنے کی وجہ سے جلدی امراض میں مبتلا ہوگئی ہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے میونسپل آفیسر ریگولیشن شکایات کے باوجود ان د کانوں کے آگے تھڑوں پر قائم تجاوزات کاخاتمہ نہیں کرسکے ان تھڑوں پر سامان موجود ہونے کی وجہ سے طالبات گٹروں اور نالیوں کے پانی سے گزر کر اپنے گھروں اور سکول کوجاتی ہیں گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ کی طالبات نے بتایاکہ ہم سکول میں جو یونیفارم پہن کرجاتی ہیں وہ گندے پانی سے گزرنے کی وجہ سے گندا ہوجاتا ہے اور ہر روز اس کو دھونے پرمجبور ہیں،رابطہ کرنے پر ایم او آر نے بتایاکہ د کاندار سیاسی اثر و رسوخ والے ہیں ان کیخلاف کاروائی خاک کریں۔