سمبڑیال:خود ساختہ مہنگا ئی مافیا سرگرم ، انتظامیہ خاموش

سمبڑیال:خود ساختہ مہنگا ئی مافیا سرگرم ، انتظامیہ خاموش

سمبڑیال (نامہ نگار )خودساختہ مہنگائی مافیا نے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دیں،انتظامیہ بھی خودساختہ مہنگائی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اور گردونواح میں تاجر حضرات نے اشیا خور ونوش کے خودساختہ ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جس وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اس خودساختہ مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر دکاندار تو سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کرتے اور سرکاری نرخے نامے پر اشیا خور ونوش کیسے فروخت کرینگے اگر ان سے یہ کہا جائے کہ آپ ریٹ زیادہ لگا رہے ہیں تو د کاندار حضرات آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور سامان دینے سے بھی انکار کر دیتے ہیں جبکہ انتظامیہ بھی اس مہنگائی مافیا کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے اور ان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی بھی نہیں کی جا رہی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سمبڑیال میں خودساختہ مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سرکاری نرخ ناموں پر اشیا خور ونوش خرید کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں