گجرات:شہر کی یونین کو نسلوں میں100 کوڑا دان نصب

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے پروگرام کے تحت، صوبائی وزیر شافع حسین کی ہدایت پر آرار کمپنی نے گجرات شہر کی 12 یونین کونسلوں میں 100 ویسٹ بن نصب کر د ئیے ، یونین کونسلوں کی سطح پر ویسٹ بن ڈرم کمپنی کے سی ای او ہمایوں سرور اور۔۔۔
گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین علی ابرار جوڑا کی خصوصی ملاقات کے بعد نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، علی ابرار جوڑا اور سید شبیر حیدر شاہ ڈائریکٹر آرار گروپ نے ویسٹ بن کی تنصیب کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں گجرات کے کسی فرد کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی کمپلینٹ نظر نہیں آئے گی ، آرار گروپ کا عملہ بڑی محنت سے دن رات زیرو ویسٹ ایکٹیویٹی پر عمل پیرا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرار کمپنی صحیح سمت میں کام کر رہی ہے اور بہت جلد صفائی ستھرائی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے ،وعدے کے مطابق آرار کمپنی نے ہر یونین کونسل میں 8، 8 ڈرم فوکل پرسن کی مرضی سے نصب کر د ئیے ہیں،عوام کو بھی ہمارے عملہ سے تعاون کرنا چاہیے ۔