زہریلی مٹھائی کھانے والے 5 بچے لاہور میں زیر علاج

 زہریلی مٹھائی کھانے والے 5 بچے لاہور میں زیر علاج

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ متاثر ہونے والے دیگر5بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظرلاہور ریفر کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوسری جانب پولیس نے متوفی دانش کے والد شہباز کی مدعیت میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے بچوں کے نمونہ جات لیکر فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوا د ئیے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق،ڈی پی او عاطف نذیر،مقامی سیاسی قائدین چودھری مظفر حسین تارڑ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جہاں وہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کی نگرانی کرتے رہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ اور میونسپل کمیٹی کے افسر وں نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے بچوں کی تیمارداری کر تے ہوئے انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے متاثرہ بچوں کی عیادت کی اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسر وں سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں