حکو مت ظلم و ستم کر لے ، بکنے اور جھکنے والے نہیں :عظیم نوری

حکو مت ظلم و ستم کر لے ، بکنے اور جھکنے والے نہیں :عظیم نوری

سمبڑیال(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ وسابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات سے ہماراکچھ لینا دینا نہیں ،ہم دہشتگرد تھے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نہ غدار، ہم پرامن تھے پرامن ہیں پرامن رہیں گے ہمیں توڑنے کے لیے مجھ سمیت دیگر مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں اورہمارے ساتھیوں پر جھوٹے اورمن گھڑت مقدمے قائم کیے گئے یہ فسطائی حکومت جو ستم ڈھانے ہیں ہم پروہ ستم وہ ظلم وہ جبر توڑلے مگر ہم بکیں گے نہ جھکیں گے نہ ڈریں گے نہ بھاگیں گے ہمارا لیڈر دوسال سے ناحق پابند سلاسل ہے ،ذیشان بٹ 3ماہ جیل کاٹ کر آیا ہے یہ نہ ٹوٹ سکے ہمارا عزم وہمت اوراستقامت بھی مثال نہیں رکھتے جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے ہم پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جاہے ہیں گھر رہنے دیا جاتا ہے نہ لوگوں میں جانے دیا جاتا ہے ہم جلسہ کرسکتے ہیں نہ جلوس نکال سکتے ہیں ،فسطائی یزید ی حکومت سے کوئی پوچھے ہم نے 9مئی کو کیاکیا تھا صرف اپنے لیڈر کی غیر قانونی گرفتاری پر پرامن احتجاج کیا جو جمہوریت ،آئین میں ہمارا حق ہے اس پر ہمیں ڈرانے دھمکانے اوردبانے کے لیے بے بنیادپرچے کاٹے گئے مگر عظیم نوری اپنے ساتھیوں پارٹی ورکروں کے ساتھ عمران خان کے نظریے کی حفاظت کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے بانی پی ٹی آئی غدا ر ہے نہ ہم فسادی ہمارا کپتان انتشاری ہے نہ ہم کھلاڑی ملک وملت کے خلاف ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی عدالت میں 9 مئی کے کیسز کے حوالے سے بیرسٹر جمشید غیاث سمیت دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پیشی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن آرہا ہے جو پارٹی فیصلہ دے گی ہمیں تسلیم ہوگا جوعمران خان نامزد کرے گا وہ ہمارا امیدوار ہوگا پارٹی ڈسپلن پر 100فیصد عمل ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں