الائیڈ سکول ماڈل ٹاؤن کیمپس میں پنجاب کلچر فیسٹیول کا انعقاد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)الائیڈ سکول ماڈل ٹاؤن کیمپس میں پنجاب کلچر فیسٹیول کا انعقاد، رنگ برنگے دھوتی کرتے پہنے طلبا کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مہمانوں کی سرسوں کے ساگ،چاٹی کی لسی،مکئی کی روٹی،گڑوالے چاول سے تواضع کی گئی،فیسٹیول کا افتتاح ماہر تعلیم منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ چودھری محمد انور نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
فیسٹیول میں سکول کے بچوں نے منیجنگ ڈائریکٹر کو روایتی پگ پہنائی، انہوں نے اساتذہ و طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پنجابیوں کے لئے قابل فخر دن ہے ، ہم پانچ دریائوں کے رہنے والے ٹھنڈے میٹھے اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔