پنجاب کا کلچر اتحاد و یگانگت کی مضبوط بنیاد :حامد نا صر چٹھہ

پنجاب کا کلچر اتحاد و یگانگت کی مضبوط بنیاد :حامد نا صر چٹھہ

وزیرآباد (نامہ نگار)پنجاب کا کلچر ہماری پہچان ہے اور اتحاد و یگانگت کی مضبوط بنیاد بھی۔ ادب، روایات اور قربانیوں کی یہ سرزمین پاکستان کی یکجہتی کا استعارہ ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ بات بزرگ سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ نے پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب صرف ایک صوبہ نہیں بلکہ وہ نظریاتی، تہذیبی اور ثقافتی مرکز ہے جس نے برصغیر کے اجتماعی شعور کو ہمیشہ متاثر کیا، یہاں کے صوفیا ، شعرا، فنکار اور کسان اس دھرتی کے اصل وارث ہیں جنہوں نے نہ صرف علم و ادب کو پروان چڑھایا بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی وحدت کا پرچم بلند رکھا۔ پنجاب کے کلچر کی جڑیں صدیوں پرانی تہذیب میں پیوست ہیں جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی قوم نے ہمیشہ دیگر قوموں کو گلے لگایا ہے ، ان کے دکھ سکھ بانٹے ہیں اور ملک کی ترقی و سالمیت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ پنجاب کی مٹی نے ہمیں وارث شاہ، بلھے شاہ، غلام فرید میاں محمد بخش جیسے عظیم شاعر د ئیے ، جنہوں نے انسان دوستی اور اخوت کے پیغام کو عام کیا۔ حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب کلچر کا فروغ پاکستان کے اندر اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کو تقویت دیتا ہے اور ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی تہذیب و ثقافت کو قومی وحدت کے لیے ایک مثبت طاقت کے طور پر بروئے کار لائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں