میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو سے صنعت ترقی کریگی :ملک شفاقت
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے تین روزہ ایکسپو میں نزوا انٹرنیشنل کاسمیٹکس نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات سے دھوم مچا دی۔
نزوا کے سٹال پر خصوصی طور پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی آمد اور افتتاح کیا جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، مجسٹریٹ اسلام آباد مری روڈ عبدالحادی و دیگر وزرا اور ایمبسڈرز نے سٹال کا وزٹ کیا ،اس دوران نمائش میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد نے نزوا کے سٹال کا رخ کیا جہاں جدید فارمولیشنز، قدرتی اجزا اور جلد کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی پراڈکٹس کو بے حد سراہا گیا۔نزوا انٹرنیشنل کے چیئرمین ملک شفاقت علی ، سی ای او ملک غلام نبی، وائس چیئرمین حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں عالمی معیار کی کاسمیٹکس کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور ایسی نمائشیں مقامی صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔گوجرانوالہ چیمبر کے صدر رانا صدیق نے یہ احسن اقدام کیا کہ پہلی بار میڈ ان گوجرانوالہ کا اایکسپو منعقد ہوا، ایکسپو میں شرکت کرنے والے دیگر برانڈز نے بھی نزوا کے سٹال کو سراہتے ہوئے اسے ایونٹ کا سب سے نمایاں سٹال قرار دیا۔ اس موقع پر میاں فاروق عارف، عدنان طارق جٹ، حافظ محمد امین، ملک علی بھی موجود تھے ۔