اندرون شہر18سڑکوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ختم

اندرون شہر18سڑکوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ختم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہر 18 شاہرہوں کوماڈل روڈبنانے کامنصوبہ ختم،جی ٹی روڈ چندداقلعہ پر 5 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوورکی تعمیرکاآغازکردیا گیاجبکہ جی ٹی روڈ چند دا قلعہ کے دونوں اطراف روڈ کوکشادہ کردیاگیااورلاہور کی طرزپر یوٹرن بنانے کاکام شروع کردیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ہائی ویز نے ٹریفک سگنل روڈ فری گوجرانوالہ بنانے کیلئے 3 رویہ فلائی اوورکی تعمیرکی جائے گی جس کیلئے فلائی اوورکا نقشہ ،پی سی ون منظورہوگیااورفنڈز بھی جاری کردیئے گئے ، بڑے میگا پراجیکٹ کوشروع کرنے کیلئے جی ٹی روڈ سمیت دیگر اہم شاہرات کی تعمیرکے منصوبے ختم کرد ئیے گئے ، فلائی اوورکی تعمیراورجی ٹی روڈکوکشادہ کرنے ،تزئین وآرائش اورجدید یوٹرن کی تعمیر کیلئے بھی کام شروع کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق چنددا قلعہ فلائی اووراورجی ٹی روڈ کشادہ کرکے جدید یوٹر ن بنانے سے نہ صرف ٹریفک نظام بہتر ہوگابلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں