لانڈری والے نے ذہنی معذورلڑکے کو استری سے جلاڈالا

لانڈری والے نے ذہنی معذورلڑکے کو استری سے جلاڈالا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )لانڈری والے نے مجذوب لڑکے کو استری سے جلاڈالا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم فرار ہو گیا ۔ متاثرہ لڑکے کی ساری فیملی ہی ذہنی طور پر معذور ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

علی پور چٹھہ محافظ مارکیٹ میں اونچا کلیر کے رہائشی روجن چوہان نے لانڈری اور کپڑے پریس کرنے کی د کان بنا رکھی ہے ۔بتایا گیاہے کہ محلہ صدیق اکبر گلی سلیم ڈاکیے والی کا رہائشی 17سالہ عزیز علی جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں اور اس کے دوسرے بہن بھائی بھی ذہنی طور پر معذور ہیں۔عزیر علی بار بار لانڈری کی دوکان پر سٹیمر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھاجو منع کرنے پر باز نہ آیا۔ غصہ میں آکر روجن نے عزیر علی کی پیٹھ پر گرم استری لگا دی جس سے اس کا نازک حصہ جل گیا۔ بعدازاں ملزم خود ہی اس کی مرہم پٹی کرتا رہا۔ مارکیٹ کے افراد نے موقع پر پہنچ کر باز پرس کرکے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو اطلاع کردی جوموقع پر پہنچ گئی ، متاثرہ لڑکے کو میڈیکل کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر علی پورچٹھہ لے گئی ۔اسی اثنا میں ملزم دکان بند کرکے فرار ہو گیا ۔ شہریوں نے ملزم کو گرفتار کر کے سخت سزا دیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں