لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ،4 پاکستانی بھی جاں بحق

گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین ،پھالیہ (نیوز رپورٹر، نامہ نگار )مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ،حادثہ میں جاں بحق افراد کی 11 لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں چار کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لیکر یونان جا رہی تھی ،کشتی الٹنے کا واقعہ بارہ اور تیرہ اپریل کی درمیانی شب پیش آیا ،چار پاکستانیوں میں ایک گوجرانوالہ اور تین منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔گوجرانوالہ کا زاہد محمود اور منڈی بہاؤالدین کا ایک نوجوان سمیر علی شامل ہے منڈی بہاؤالدین کے آصف علی اور سید علی حسین بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں۔