اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ گجرات کا دورہ چیمبر آ ف کامر س
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں محمد عثمان سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گجرات سے میٹنگ کی گئی۔
منیر پشاوری صدر نے گجرات چیمبر آف کامرس کا تعارف کرایا اور اس کی سروسز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ممبران کی سہولت کے لیے گجرات چیمبر میں ون ونڈوسہولت سنٹر کا قائم کیا ہے جس میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر ، نادرا ای سہولت، پنجاب پولیس خدمت مرکز ، اوور سیز ہیلپ ڈیسک , ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر ، پنجاب جاب پورٹل، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، وفاقی ٹیکس محتسب ، اور ایف بی آر کے ہیلپ ڈیسک بنائے گئے ہیں جو کہ ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ عثمان سلیم نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آکر خوشی ہوئی ہے ،پوری کوشش ہوگی کہ ممبران گجرات چیمبر کو خصوصی فسیلیٹیٹ کیا جائے ۔ میٹنگ میں سلمان بٹ ایگزیکٹو ممبر ، ندیم اختر شہزاد چیئرمین پاسپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی گجرات چیمبر اور محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے ۔