راہوالی :فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،اسرائیل مر دہ باد ریلی

راہوالی :فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،اسرائیل مر دہ باد ریلی

راہوالی (نامہ نگار)جماعت اہلسنت راہوالی کے زیر اہتمام غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل اور امریکا مردہ آباد ریلی نکالی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جو جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ پر سے ہوتی ہوئی شوگر ملز چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی کی قیادت مہتمم اعلیٰ جامعہ چشتیہ رضویہ پروفیسر شبیر حسین چشتی، نائب مہتمم علامہ عطا المصطفی جمیل‘ قاری محمد امین چشتی، محمود حیدر بٹ، محمد سرور انصاری، حافظ اشرف رضا قادری، راشد محمود ملہی، عبدالطیف چوہدری ، قاری آصف نوشاہی، محمد اصغر چیمہ، مبین احمد خان و دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان اسرائیل کی طرف سے کئے جانیوالے مظالم پر مسلمان بھائیوں کو آوازیں دے رہے ہیں لیکن افسوس عالم اسلام کے بے حس حکمران امریکا کے خوف سے اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے کے بجائے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ ریلی میں ممبران کنٹونمنٹ بورڈ اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے موجودہ اور سابق ایم پی ایز نے شرکت نہ کی۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے ناصر چیمہ اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے اپنے حلقہ انتخاب کے بجائے دوسرے حلقہ گکھڑ منڈی میں نکالی جانیوالی ریلیوں میں شرکت کرنے کو ترجیح دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں