نوشہرہ ورکاں:سکول کے طلبہ کی اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف ریلی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) نجی سکو ل کے طلبا نے فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف ریلی نکالی جو احمد کیمپس کڑیال روڈ سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے ۔
ڈائریکٹر سر میاں جی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمان کئی دہائیوں سے اسرائیلی فوجیوں کے مظالم برداشت کر رہے ہیں مگر اب تو اسرائیل نے غزہ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری جہاد کا اعلان کریں۔