ناجائز تجاوزات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے :اے سی صدر فیصل آباد

 ناجائز تجاوزات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے :اے سی صدر فیصل آباد

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل آباد ڈاکٹر ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز کینال ریسٹ ہاؤس ٹھیکریوالا میں مختلف چکوک میں سرکاری زرعی اراضی کی نیلامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں شجرکاری مہم کے تحت ریسٹ ہاؤس میں پودا بھی لگایا، پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے کے ڈویژنل صدر شفیق خان ،نائب تحصیلدار رانا طارق اقبال،گرداور ڈاکٹر شاہد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر ذوالقرنین نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں، ناجائز تجاوزات اور سرکاری رقبہ پر قابض عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں