چناب نگر :کئی نواحی علا قے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر کے نواحی علا قے آج بھی مسائل سے دوچار ،کئی علا قے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم۔۔۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے نواحی علا قوں میں آج بھی مسائل کی بھرمار ہے اور کئی علا قے بنیادی ضروریات تک سے محرومہیں۔ٹوٹی سڑکیں،سیوریج کے مسائل و کئی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے شہری مشکلات سے دو چار ہیں، مکینوں کیلئے سب سے بڑا اور اہم مسئلہ صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ، یہاں ہسپتال تو دور حکومت کی طرف سے ڈسپنسری تک کی سہولت میسر نہیں ۔مکینوں کو اگر کوئی ایمر جنسی بن جائے تو شہر کے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بیشتر مریض دم توڑ دیتے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے علاقہ میں صحت سمیت دیگر بنیا دی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔