کمشنر سرگودہا ڈویژن کا کوٹمومن کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن کا کوٹمومن کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ہفتہ کے روز کوٹمومن کے سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں صحت عامہ کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے موقع پر احکامات جاری کیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمشنر نے اپنے دورے کا آغاز دیہی مرکز صحت معظم آباد کے جاری ری ویمپنگ کے جائزہ سے کیا اور ایس ای بلڈنگ سے تعمیراتی کام بارے بریفیگ لی۔ کمشنر نے آؤٹ سورس بنیادی مرکز صحت کوٹ راجہ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری و دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کی دستیابی بارے آگاہی لی۔ انہوں نے کہا کہ ہپستالوں کی آؤٹ سورسنگ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔ اس فیصلے کا مقصد دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔بعد ازاں کمشنر جہانزیب اعوان تحصیل ہپستال کوٹمومن پہنچ گئے اور ہسپتال کے تمام شعبہ ہائے جات کا معائینہ اور مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بلاتعطل جاری رکھی جائے اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی سامنے نہیں آنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے ہسپتال میں سروس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن،ایس ای بلڈنگ امانت علی اور پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عائشہ واجد بھی ہمراہ تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں