رضا ٹاؤن کی گلیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، لو گ پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ناقص سیوریج سسٹم کے باعث گلیوں میں کھڑا گندا پانی اورجابجا گندگی کے ڈھیروں نے اہل رضا ٹاؤن کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے ، رضا ٹاؤن میں جگہ جگہ گندے پانی اور سیوریج سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔
آمدورفت کے علاوہ غمی خوشی کے مواقع پر مکینوں کو دوہرے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ انتہائی ابتری کی زندگی گزار رہے ہیں تحصیل افسران کی کارکردگی کا اندازہ اس حوالے سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک عرصہ سے درخواستیں دے رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی عوامی نمائندے بھی خاموش ہیں جبکہ علاقے میں صحت و صفائی کی صورتحال باعث تشویش ہے ، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔