ستھرا پنجاب ، ناقص کارکردگی پر کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا حکم

ستھرا    پنجاب    ،   ناقص    کارکردگی    پر     کمپنیوں    کیخلاف    ایکشن   کا   حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے نجی کمپنیوں کا گریس ٹائم ختم ہونے پر ستھرا پنجاب انڈیکیٹرز مکمل نہ کرنے والی کمپنیوں کو پلنٹی ڈالنے سمیت معاہدے کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ایس ڈبلیو ایم سی کے افسروں اور نجی کمپنی کی انتظامیہ سے اجلاس کر کے ان کی ستھرا پنجاب بارے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ وہ ہفتہ کے روز اپنے کانفرنس روم میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ستھرا پنجاب پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کی تمام 18 تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پر معمور نجی کمپنیوں کے پاس درکار مشینری اور افرادی قوت پوری ہونی چاہیے ۔ گاڑیوں پر ٹریکرز نصب ہو، لینڈ فلتھ سائٹس پر کنڈا جات اور کیمرے لگے ہوں نیز جو کمپنی طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرے اسے پلنٹی ڈالی جائے تاکہ ستھرا پنجاب کے اصل اہداف کو حاصل کیا جا سکے ۔ ورکرز کی حاضری اور فیلڈ میں موجودگی، اوقات کار کی سختی سے پابندی، گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے ساتھ میکینیکل سویپنگ، سڑکوں کی دھلائی، محلہ جات، کمرشل و دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی ایس او پیز کے مطابق ہونی چاہیے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ ایس ڈبلیو ایم سی میں جزا اور سزا کا عمل ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے ۔ کمپنی کا مانیٹرنگ سٹاف ستھرا پنجاب کے تمام انڈیکیٹرز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی اپ ٹو مارک ہونی چاہیے ۔ اجلاس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران نے نجی کمپنیوں کو انڈیکیٹرز مکمل نہ کرنے پر پلنٹی ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک شریک ہوئے ، جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف و کمپنی کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں